Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

زمین اورجائیداد کی خریدوفروخت کے نظام میں بڑی تبدیلی

پنجاب(punjab) میں زمین و جائیداد کے نظام میں شفافیت لانے کے لیے حکومت نے اہم اصلاحاتی اقدام کرتے ہوئے نئے ماڈل کا اعلان کر دیا ہے۔

پنجاب حکومت کے مطابق صوبے میں اب زمین اور جائیداد کی خرید و فروخت کے لیے “گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ” کو مرکزی دستاویز کے طور پر متعارف کرایا جا رہا ہے، جس کے بعد روایتی فردِ برائے بیع سمیت پرانے ریکارڈ سسٹم کو مرحلہ وار ختم کیا جائے گا۔

نئے نظام کے تحت گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ نہ صرف ملکیت بلکہ قبضے کی بھی بیک وقت تصدیق کرے گا، جس سے جائیداد کے معاملات میں شفافیت اور اعتماد میں اضافہ متوقع ہے۔

ابتدائی طور پر اس نظام کا نفاذ بڑے شہروں میں کیا جا رہا ہے، جبکہ بعد ازاں اسے صوبے کے دیگر اضلاع تک مرحلہ وار توسیع دی جائے گی۔

مزیدپڑھیں:الیکشن کمیشن نے مراد سعید کی سینیٹ رکنیت بحال کر دی

اس اصلاحاتی منصوبے کو زمین کے ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن مہم کا اہم حصہ قرار دیا جا رہا ہے، جس میں شہریوں کو سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے متعلقہ اراضی ریکارڈ مراکز سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق ڈیجیٹل لینڈ ریکارڈ سسٹم کے نفاذ سے زمینوں کے تنازعات میں نمایاں کمی آئی ہے اور یہ اقدام جدید لینڈ مینجمنٹ کی جانب ایک اہم پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں