Search
Close this search box.
هفته ,13 جون ,2026ء

پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ بحال، فیض آباد بس ٹرمینل کو تاحکم ثانی بند رکھنے کا فیصلہ

ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں ٹرانسپورٹ کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے تمام پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کو شہر میں داخلے کی اجازت دے دی ہے، جس کے بعد آمد و رفت کی صورتحال میں بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔

اعلامیے کے مطابق شہر بھر میں فیض آباد کے سوا تمام بس اڈے کھول دیے گئے ہیں، جبکہ Faizabad Interchange بس ٹرمینل کو تاحکمِ ثانی بند رکھنے کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے۔

https://x.com/dcislamabad/status/2048077283416760485?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E2048077283416760485%7Ctwgr%5Ec0a034a1034053e70dae93e0a9599ccd216e2745%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwenews.pk%2Fnews%2F455798%2F

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے کفایت شعاری اقدامات کے تحت کاروباری سرگرمیوں کے اوقات کار بھی ازسرِ نو مقرر کر دیے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کر دیے جائیں گے۔

تاہم اس پابندی سے اسپتال، فارمیسیز، پیٹرول پمپس، سی این جی اسٹیشنز اور ڈیری شاپس کو مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے تاکہ ضروری خدمات کا تسلسل برقرار رہے۔

مزید برآں ریسٹورنٹس، تندور، کریانہ اسٹورز اور دیگر فوڈ آؤٹ لیٹس کو رات 10 بجے تک کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے، جبکہ ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری سروسز پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں کی گئی۔

مزیدپڑھیں:ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دورہ پاکستان کو انتہائی نتیجہ خیز قرار دے دیا

نوٹیفکیشن میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ شادی ہالز، مارکیز اور ایونٹ وینیوز کو بھی رات 10 بجے بند کرنا ہوگا۔ اسی طرح کھیلوں کے مراکز، کلبز اور جم کی سرگرمیاں بھی رات 10 بجے تک محدود رہیں گی۔

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں اور تاجر برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ اوقات کار پر سختی سے عمل کریں تاکہ انتظامی اقدامات کے مثبت نتائج حاصل کیے جا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں