Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

لاہور میں آن لائن ٹیکسی سروسز کیلئے نیا سکیورٹی نظام متعارف

صوبائی دارالحکومت لاہور میں آن لائن ٹیکسی(Online Taxi) سروسز کے لیے نیا سکیورٹی نظام متعارف کروا دیا گیا ہے جس کا مقصد شہریوں کو محفوظ سفری سہولت فراہم کرنا اور جرائم پیشہ عناصر کی شمولیت کو روکنا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق اب کسی بھی کریمنل ریکارڈ رکھنے والے شخص کو آن لائن ٹیکسی ڈرائیور بننے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس حوالے سے ڈرائیورز کے لیے پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔لاہور پولیس اور معروف آن لائن ٹیکسی کمپنیز کے درمیان ایک اہم معاہدہ بھی طے پایا ہے، جس کے تحت تمام ڈرائیورز کا مکمل ڈیٹا پولیس کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے۔

اس اقدام سے مشکوک افراد کی فوری شناخت اور کارروائی میں مدد ملے گی۔حکام کے مطابق نئی بھرتیوں سے قبل ہر ڈرائیور کی مکمل پولیس ویریفکیشن لازمی ہوگی، جبکہ پہلے سے کام کرنے والے ڈرائیورز کا ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی خطرے کو بروقت روکا جا سکے۔یہ اقدام حالیہ سکوٹی گرل واقعہ کے بعد سامنے آیا، جس میں سکیورٹی خدشات بڑھ گئے تھے۔

تحریک انصاف سے بلے کا نشان واپس لینے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

حکومت نے اس واقعے کے بعد سکیورٹی نظام کو مزید سخت اور مثر بنانے کی ہدایات جاری کی تھیں۔ حکام نے آن لائن ٹیکسی کمپنیز کو نئی سکیورٹی پالیسی پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں