دوران عدت نکاح کیس ، بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی 7،7 سال قید کی سزا برقرار ، سزا معطلی کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں
عدت میں نکاح کیس میں عمران خان اوراہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف مرکزی اپیلوں پر فیصلہ سنا دیا گیا۔ ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا سزا نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر پہلے سے فیصلہ سنایا۔
یاد رہے کہ 3فروری کو عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو سات سات سال قید کی سزا سنائی تھی۔عمران خان توشہ خانہ اور سائفر مقدمات میں پہلے ہی بری ہو چکے ہیں جبکہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور ہو چکی ہے۔اس کے علاوہ لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد میں درج 9 مئی کے کیسز میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ضمانت پر ہیں۔


