سپریم کورٹ کے 2 ایڈہاک ججز جسٹس (ر) سردار طارق مسعود اور جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے دونوں ایڈہاک ججز سے حلف لیا۔سپریم کورٹ آف پاکستان میں بطور ایڈہاک جج تعینات ہونے والے جسٹس (ر) سردار طارق مسعود اور جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل کی حلف برداری کی تقریب آج سپریم کورٹ بلڈنگ کے ججز بلاک کمیٹی روم میں دن 11 بجے ہوئی، جہاں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ دونوں ایڈہاک ججز سے حلف لیا۔یاد رہے کہ جسٹس (ر) سردار طارق مسعود اور جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل کو ایک سال کی مدت کے لیے سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز تعینات کیا گیا ہے۔
سرکاری گاڑی کی ٹکر سے شہری کی ہلاکت، گاڑی کس کی تھی؟


