Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

پاک فوج تعلیم، صحت، انفرااسٹرکچر کی بہتری کیلئے کوشاں، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی(نیوزڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاک فوج تعلیم، صحت، انفرااسٹرکچر سمیت کئی فلاحی منصوبوں میں مصروف ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ افواج پاکستان حکومت کی مدد سے ملک بھر میں تعلیم، صحت اور انفرا اسٹرکچر سمیت کئی عوامی فلاحی منصوبوں میں مصروف عمل ہے۔ی

وم استحصال کشمیر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کشمیری قوم کے حق خود ارادیت کی حمایت میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ افواج پاکستان کشمیریوں کو ان کی تمام قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور ان کی مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ رواں سال دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف 32 ہزار 622 آپریشن کیے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ حکومت کی جانب سے 2 دہشتگرد تنظیموں پر پابندی لگائی گئی جبکہ ٹی ٹی پی کو خوارج الفتنہ کے نام سے نوٹیفائی کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں