Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

سینیٹ کمیٹی نے بلا اجازت جلسہ کرنے پر 3 سال قید کےبل کی منظوری دیدی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ نے منگل کو وفاقی دارالحکومت میں پرامن جلسے جلوس کے انعقاد کے بل سمیت چار بلوں کی کثرت رائے سے منظوری دیدی جبکہ ایک بل موخر کر دیا۔سینیٹ کمیٹی سے منظور بل کے مطابق اسلام آباد کے موضع سنگنجانی یاکسی بھی ایسے علاقے میں جلسہ جلوس کیا جا سکے گا جہاں حکومت اجازت دے گی، حکومتی اجازت کے بغیر کے جلسہ جلوس کرنے یا اس میں شامل ہونیوالوں کو تین سال تک جیل میں ڈالاجاسکے گا۔

سینٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس سینیٹر فیصل سلیم رحمان کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، سینیٹرعرفان صدیقی نے بل پر بحث کرتے ہوئے کہا یہ بل اسلام آباد کی حد تک ہے، آج بھی اسلام آباد میں کنٹینرز لگے ہوئے ہیں اور لوگ پریشان ہیں،کوئی ایک جگہ مختص کردی جائے جہاں احتجاج کیا جاسکے، بل لانے کا مقصد ہے کہ اسلام آباد میں احتجاج کو قانون کے مطابق لایا جائے۔

انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

یہ بھی پڑھیں