Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

پی ٹی آئی احتجاج میں شریک ہونیوالوں کیخلاف ایکشن،وزیرداخلہ نے پلان بنالیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزارت داخلہ نے پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے احتجاج سے نمٹنے کیلئے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، شرپسندی میں ملوث افراد کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، متعلقہ سیکیورٹی اداروں کو مکمل تیاری کی ہدایات کر دی گئی ہے۔

وزارت داخلہ نے سیکیورٹی اداروں کو ہدایت کرتے ہوئے تمام سرکاری اوراہم عمارتوں کی سیکیورٹی بڑھائی جائے اور وہاں بھاری نفری تعینات کرنے کاحکم دیا ہے۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق احتجاج میں شرپسندی کرنے والے طالب علموں کی تعلیمی اسناد اورداخلے منسوخ کرنے کے فیصلے پر بھی غورکیا جارہا ہے۔اسی طرح تحریک انصاف کے 24نومبرکے احتجاج شامل شرپسند افراد کے پاسپورٹ ، شناختی کارڈمنسوخ اورسم بلاک کرنے کا معاملہ بھی زیرغور ہے.

وزارت داخلہ کی جانب سے دہشت گردی کے ممکنہ خطرات سے نمنٹے کیلئے مشکوک مقامات کی نگرانی شروع کر دی گئی ،افغان مہاجرین کیمپوں کی جیوفینسنگ بھی جاری ہے۔دریں اثنا پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ حکومت ڈ ری ہوئی ہے، 24 نومبر کی احتجاج کے حوالے سے حکومت سخت اقدامات کررہی ہے ، ہم ان چیزوں کےعادی ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ دو ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کرنے سے جعلی حکومت کے ڈر کا باخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں ، ہم کو ان تمام ہتھکنڈوں سے نمٹنا آتا ہے ۔پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ اسلام آبا دمیں حکومت بھاری نفری تعینات کرنے کا کہہ رہی ہے ، اس میں بھی زیادہ پی ٹی آئی کے ووٹرز ہے ۔وزارت داخلہ لوگوں کو ڈرا نے کی ناکام کوشش کررہی ہے ، طالب عملوں کے داخلے پر پابندی ، شناختی کارڈ اورموباائل سمیں بلاک کرنا بھی پرانا طریقہ ہے ۔

پی ٹی آئی احتجاج ،پولیس نے سامان باندھ لیا،کیا ہوگا؟جانئے

یہ بھی پڑھیں