اسلا م آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ اسلام آبادڈی چوک کامیابی کیساتھ پہنچ گیا ، کارکنوں اور پولیس میں جھڑپیںجاری، پولیس کی خوفناک شیلنگ ، پی ٹی آئی کارکن بھی ڈٹ گئے ، ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنان جناح ایونیو پہنچ گئی۔
اسلام آباد میں پاک فوج دستے تعینات ہو گئے ہیں ، فوج کی تعیناتی آرٹیکل 245 کے تحت کی گئی۔ شاہراہ دستور پر پارلیمنٹ ہاؤس سمیت تمام اہم عمارتوں پر فوج کو تعینات کیا گیا ہے۔ فوج کو انتشاریوں اور شرپسندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ رات گئے شر پسندوں کے ہاتھوں 4 رینجرز اہلکاروں کی شہادت کے بعد وزارتِ داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اسلام آباد میں فوج طلب کی اور شر پسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کے احکامات جاری کیے۔
پولیس اور رینجرز کی شدید شیلنگجاری، پی ٹی آئی کا ایک قافلہ ڈی چوک سے صرف ڈیڑھ کلومیٹر دور ہےجبکہ پاک فوج کو وزیراعظم ہاؤس اور پارلیمنٹ پر تعینات کردیا گیا۔پی ٹی آئی کا ایک قافلہ بلیو ایریا پہنچ گئے ، پولیس کی شیلنگ جاری،پی ٹی آئی کا ایک قافلہ چائنہ چوک میں پہنچ گیا۔ ذرائع کے مطابق رینجرز اور ایف سی اہلکار پیچھے ہٹنے لگے
پی ٹی آئی قافلہ زیروپوائنٹ پہنچ گیا جھڑپیں آنسو گیس کا بے دریغ استعمال،حالات کشیدہ

