اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ آئی جی اسلام آباد کو اختیار دے دیا ہے کہ مظاہرین سے جیسے چاہیں نمٹیں۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش تھی کہ اسلام آباد کی سڑکوں پر کوئی تماشہ نہ بنے۔ بیلاروس کے صدر اس وقت یہاں سے ایک کلومیٹر کی دوری پر ہیں۔
انہوں ںے کہا کہ آنسو گیس کے استعمال سے ملک کی بدنامی ہوتی ہے۔ اور گزشتہ روز 3 رینجرز اور ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے۔محسن نقوی نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد کو اختیار دے دیا ہے کہ اب مظاہرین سے جیسے چاہیں نمٹیں۔ ہم نہیں چاہتے کہ کوئی جانی نقصان ہو۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی پوری لیڈر شپ خون خرابہ نہیں چاہتی۔ اور گزشتہ روز ان سے مذاکرات میں طے ہو گیا تھا کہ وہ سنگجانی کے مقام پر احتجاج کریں گے۔ تاہم ان کے پیچھے ایک خفیہ ہاتھ ہے جو حالات خراب کر رہا ہے۔
پی ٹی آئی قافلہ ڈی چوک پہنچ گیا،جھڑپیں حالات کشیدہ ،اہم عمارتوں پر فوج تعینات

