اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کا ایک قافلہ شیرافضل مروت کی قیادت میں اسلام آباد کی جانب رواں دواں ، پی ٹی آئی کے قافلے کو چائینہ چوک پہنچتے ہی پولیس اور رینجرز کا سامنا ،چائنہ چوک میں شدید شیلنگ،واٹر کینن بھی پہنچا دیئے گئے۔
چائنہ چوک میں رینجرز کی مزید تازہ دم نفری بھی پہنچ گئی،دوسری طرف خیبرپختونخوا سے قافلے اسلام آباد پہنچتے ہی لاہورسے تحریک انصاف کے قافلے نکلنا شروع ہوگئے
عمران خان نے اڈیالہ جیل سے مظاہرین کے نام اہم پیغام ریکارڈ کروادیا

