Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

چیف جسٹس کی بحریہ ٹائون کی جائیداد نیلامی کا کیس سننے سے معذرت

اسلام آباد( نیوز ڈیسک)چیف جسٹس یحیی ٰآفریدی نے بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کی نیلامی کا کیس سننے سےمعذرت کر لی۔

سپریم کورٹ میں بحریہ ٹائون کی جائیداد نیلامی کے کیس کی سماعت ہوئی ، چیف جسٹس یحیی ٰآفریدی نے کیس پرانے بینچ کو بھجواتے ہوئے کہا کہ مناسب ہوگا یہ کیس پرانا بینچ ہی سنے۔

بحریہ ٹائون کے وکیل نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ آ گیا ہے، تفصیلی فیصلے پر بحریہ ٹاؤن کی طرف سے اضافی معروضات جمع کراؤں گا، جس پر عدالت نے اضافی معروضات جمع کرانے کی اجازت دیتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔
مزید پڑھیں:دریائے ہنزہ پھر بپھر گیا، گلمت اور گوجال کے مقام پر سیلابی ریلوں سے تباہی مچ گئی

یہ بھی پڑھیں