Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

ایس پی کی موت کیسے واقع ہوئی ! اہم انکشاف سامنے آگئے

اسلام آباد ( اوصاف نیوز)پمز اسپتال میں ایس پی عدیل اکبر کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے اسپتال ذرائع کے مطابق ابتدائی رپورٹ میں ان کی موت سر میں گولی لگنے سے ہوئی ہے.

پمز ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد کے مطابق ایس پی عدیل اکبر نے خودکشی کی تاہم حتمی رپورٹ فرانزک اور لیبارٹری تجزیے کے بعد جاری کی جائے گی.

ذرائع کے مطابق واقعے کی تحقیقات پولیس کی اعلیٰ سطحی ٹیم کر رہی ہے جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں پولیس حکام نے کہا ہے کہ مکمل تفتیش کے بعد ہی واقعے کی نوعیت کے بارے میں حتمی بیان دیا جائے گا.
مزید پڑھیں‌:وفاقی کابینہ نےمذہبی جماعت پر پابندی کی منظوری دیدی

یہ بھی پڑھیں