Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

اسلام آباد: شاہراہِ جمہوریت آج بند رہے گی، ٹریفک پلان جاری

اسلام آباد ( اوصاف نیوز) ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق کشمیر ڈے ریلی کے باعث شاہراہِ جمہوریت کو آج صبح 8 بجے سے 11 بجے تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رکھا جائے گا۔

پولیس نے ریڈ زون میں داخل ہونے والے شہریوں کے لیے متبادل راستوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری مارگلہ روڈ اور میریٹ چوک کو ریڈ زون میں داخلے کے لیے استعمال کریں۔

ترجمان کے مطابق ایکسپریس چوک، نادرا چوک اور سرینہ چوک ٹریفک کے لیے بند رہیں گے، جبکہ ٹریفک افسران سڑکوں پر موجود رہ کر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے فرائض انجام دیں گے۔

اسلام آباد پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ دورانِ سفر تعاون کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں پکار 15 یا ٹریفک ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کریں۔
مزید پڑھیں‌:وادی لیپہ : بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی

یہ بھی پڑھیں