Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

وادی لیپہ : بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی

مظفرآباد ( اوصاف نیوز) لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے وادیِ لیپہ کے نوکوٹ سیکٹر میں بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔ مقامی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے مارٹر گولوں اور بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پاک فوج کے شیر دل جوانوں نے دشمن کی اشتعال انگیزی کا بھرپور اور مؤثر جواب دیتے ہوئے بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔ تازہ اطلاعات کے مطابق ایل او سی پر وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے اور دشمن کو ہر سطح پر منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بھارتی فورسز کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزیاں وقتاً فوقتاً جاری رہتی ہیں، جن کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم سے عالمی توجہ ہٹانا ہے۔
مزید پڑھیں‌:فلسطینی خواتین کا قومی دن! 49 خواتین اب بھی اسرائیلی جیلوں میں قید

یہ بھی پڑھیں