پشاور(نیوزڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی مرکزی کونسل نے متفقہ طور پر سینیٹر ایمل ولی خان کو پارٹی کا مرکزی صدر منتخب کر لیا۔سابق وزیراعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے مرکزی صدارت کے لیے سینیٹر ایمل ولی خان کا نام تجویز کیا۔
آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان
اے این پی کی مرکزی کونسل کے تمام اراکین نے سینیٹر ایمل ولی خان کے نام کی پارٹی صدر کے لیے منظوری دے دی۔38 سالہ ایمل ولی خان ایک پاکستانی سیاست دان اور اے این پی کے سابق مرکزی صدر اسفندیار ولی خان کے بیٹے اور اے این پی کے بانی عبدالولی خان کے پوتے ہیں۔
عبدالولی خان کے والد عبدالغفار خان – ایمل کے پردادا – خدائی خدمتگار تحریک کے بانی تھے۔ایمل نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز 2007 میں پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن (PSF) کے کارکن کے طور پر کیا۔ وہ 2011 تک طلبہ ونگ سے وابستہ رہے۔وہ 12 اپریل 2019 کو اے این پی خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر منتخب ہوئے تھے۔ ایمل باچا خان ٹرسٹ کی ڈائریکٹر شپ بھی رکھتے ہیں۔


