Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

خیبرپختونخوا کابینہ میں ردوبدل کا امکان، تین وزراء کی کرسی خطرے میں

پشاور(نیوزڈیسک) خیبرپختونخوا کابینہ میں ردوبدل کا امکان ہے، تین وزراء کے قلمدان کو خطرہ ۔صوبائی اسمبلی کے اراکین نے پارلیمانی پارٹی کے حالیہ اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور سے اپنی شکایات کا اظہار کیا۔

اراکین اسمبلی نے کابینہ کے اراکین پر فون کالز کا جواب نہ دینے اور ملاقاتوں کے لیے دستیاب نہ ہونے کا الزام لگایا، جس سے حلقوں کے تحفظات کو دور کرنا مشکل ہو رہا ہے۔ ارکان اسمبلی نے احتساب کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’کابینہ کے ارکان کا قبلہ درست کرنے کی ضرورت ہے‘‘۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زیادہ تر شکایات صوبائی وزیر صحت اور وزیر خوراک کو دی گئیں۔ وزیر آبپاشی اور وزیر جنگلات کو بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔وزیر اعلیٰ علی امین نے شرکاء کو یقین دلایا کہ وہ پارٹی رہنما کے ساتھ ہونے والی میٹنگ میں کابینہ کے ارکان کی کارکردگی پیش کریں گے اور کابینہ کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں