Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

پختونخوا میں سکولوں کے حوالے سے بڑی خبر آگئی،طلبہ کیلئے بڑا سرپرائز؟

پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کے پرائمری اسکولوں میں تدریسی عمل دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔ اساتذہ نے احتجاج کے بعد اسکولوں میں پڑھانا شروع کر دیا، جس پر طلباء اور والدین نے خوشی کا اظہار کیا۔ٹیچرز ایسوسی ایشن کی کال پر صوبے بھر کے اسکولوں میں 4 روز تک تدریسی عمل معطل رہا۔

اب جب کہ تعلیمی سلسلہ بحال ہو چکا ہے، طلباء کی تعلیم میں رکاوٹ دور ہو گئی ہے۔پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اپ گریڈیشن کے مطالبے پر عمل درآمد کے لیے حکومت نے ایک ماہ کا وقت مانگا ہے۔ یہ اقدام اس بات کا اشارہ ہے کہ اساتذہ کے حقوق اور تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

اس معاملے پر مشیرِ خزانہ کے پی کے مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنے والے اساتذہ کی تنخواہوں سے کٹوتی ہو گی۔ان کا کہنا تھا کہ احتجاج کے لیے اساتذہ جتنی چھٹیاں کریں گے، ان کی تنخواہوں سے اتنی ہی کٹوتی ہو گی، پونے 2 لاکھ اساتذہ کی اپ گریڈیشن ایک ساتھ کرنا ممکن ہی نہیں ہے، اساتذہ احتجاج ضرور کریں لیکن اسکولز میں کلاسز لینے کے بعد کریں۔

پولیس افسر کی خاتون کیساتھ ٹک ٹاک ویڈیو وائرل،اہلکار کیساتھ کیا ہوا؟جانئے

یہ بھی پڑھیں