Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

مالاکنڈ : کار نہر میں گرگئی، ایک ہی خاندان کے5 افراد جاں بحق

مالاکنڈ (نیوزڈیسک) درگئی میں بدقسمت کار نہر میں جاگری،حادثہ میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔افسوسناک واقعہ ضلع مالاکنڈ کی تحصیل درگئی میں افغان مہاجر کیمپ کے مقام پر پیش آیا جہاں پر ایک بدقسمت کار ڈرائیور سے بے قابو ہوکر نہر میں جاگری،کار میں خواتین بچوں سمیت پانچ افراد سوار تھے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور مقامی رضاکاروں نے واٹر سرچ آپریشن شروع کیا اور طویل جدوجہد کے بعد جاں بحق ہونیوالے تمام افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جنہیں درگئی اسپتال منتقل کردیا گیا،جاں بحق افراد میں میاں بیوی،بیٹی،بہو اور ایک بچی شامل ہے ۔
عمران خان سے بلاول بھٹو کی ملاقات بڑی انٹرسٹنگ ہو گی، اسد عمر

یہ بھی پڑھیں