پشاور(اے بی این نیوز) خیبر پختونخوا کے محکمہ لائیو اسٹاک سے متعلق آڈٹ رپورٹ میں 80گاڑیاں غائب ہونے کا انکشاف ۔ذرائع کے مطابق آڈٹ رپورٹ کی دستاویزات کے مطابق محکمہ لائیو اسٹاک نے آڈٹ کے دوران 80 گاڑیوں کا ریکارڈ پیش نہیں کیا۔
جبکہ محکمہ ایکسائز کے مطابق 80 سے زائد گاڑیاں ڈی جی لائیو اسٹاک کے نام رجسٹرڈ ہیں۔ اور رجسٹریشن کے باوجود غائب گاڑیاں فیلڈ یا دفاتر میں موجود نہیں۔رپورٹ میں محکمہ لائیو اسٹاک کی غائب سرکاری گاڑیوں کا پتا لگانے کی سفارش کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں :سیلابی ریلے میں نجی چینل کی اینکر شوہر اور 3 بچوں سمیت بہہ گئیں

