Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

پی ٹی آئی کے پی کا 5 اگست کو اسلام آباد جانے کا کوئی پروگرام نہیں، صوبائی وزیر مینا خان

پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما مینا خان آفریدی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے پی کا 5 اگست کو اسلام آباد جانے کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔

نجی چینل کے مطابق صوبائی وزیر میناخان آفریدی نے اپنے ایک کا بیان کہا 5 اگست کو خیبر پختونخوا میں اضلاع کی سطح پر ریلیاں نکالیں گے۔

مینا خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پی کا 5 اگست کو اسلام آباد جانے کا کوئی پروگرام نہیں ہے اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پشاور میں ہی احتجاجی ریلی کی قیادت کریں گے۔

واضح رہے عمران خان کی گرفتاری کو دو سال مکمل ہونے پر پی ٹی آئی نے 5 اگست کو ملک بھر احتجاج کی کال دی ہے۔

مزید پڑھیں۔دوسرا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیدی، سیریز برابر

یہ بھی پڑھیں