Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

بنوں: پولیس چوکی پر حملہ ناکام، 3 دہشتگرد ہلاک، مقابلے میں ایک اہلکار شہید

بنوں(نیوز ڈیسک)بنوں میں پولیس نے فتح خیل چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔

پولیس کے مطابق دہشتگردوں نے فتح خیل چوکی پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے بعد پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آر پی او بنوں سجاد خان کے مطابق پولیس کی بروقت جوابی کارروائی سے 3 دہشت گرد ہلاک اورکئی زخمی ہوگئے۔

سجاد خان نے تصدیق کی کہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے سے ایک کانسٹیبل شہید ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں نے رات گئے چوکی پر چھوٹے اور بھاری ہتھیاروں سےحملہ کیا، علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

مزید پڑھیں۔بانی پی ٹی آئی کے علی امین گنڈا پور کو استعفیٰ دینے کے بیان پر ترجمان وزیر اعلی کےپی کا ردعمل

یہ بھی پڑھیں