Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو پشاور ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

پشاور(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی کو پشاور ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک لیا گیا۔

نجی چینل کے مطابق اعظم سواتی نے پشاور ہائیکورٹ میں خود کو بیرون ملک جانے سے روکنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔

اعظم سواتی کے وکیل علی عظیم آفریدی ایڈووکیٹ نے پشاور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ اعظم سواتی کی آج صبح پشاور ایئرپورٹ سے دبئی کی فلائٹ تھی، اعظم سواتی کو پشاور ہائیکورٹ نے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔

علی عظیم آفریدی ایڈوکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالتی احکام کے باوجود اعظم سواتی کو ایئرپورٹ پر روک لیا گیا۔

وکیل نے کہا کہ عدالت نے کل احکام جاری کیے تھےکہ اعظم سواتی ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکال دیا جائے۔

وکیل نے درخواست میں کہا کہ اعظم سواتی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے، عدالتی احکام کے باوجود اعظم سواتی کو جانے کی اجازت نہیں دی گئی، جو توہین عدالت کے مترادف ہے، لہٰذا متعلقہ حکام کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

مزید پڑھیں۔پرائیویٹ اسکولز، اب 10 فیصد بچوں کو مفت تعلیم دینا ہو گی، لسٹیں طلب

یہ بھی پڑھیں