Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

وزیر تعلیم فیصل خان تراکئی نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

پشاور( اوصاف نیوز)خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم،فیصل خان تراکئی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ صوبے کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو پیش کیا۔

فیصل خان نے اپنے استعفیٰ میں کہا کہ انہیں یہ عہدہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے قائد عمران خان کے اعتماد پر ملا، اور وہ اس اعتماد پر شکر گزار ہیں۔ انہوں نے اپنی وزارت کے دوران تعلیم کے شعبے میں شفافیت، میرٹ اور مؤثر نظام کے نفاذ کے لیے کام کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ عمران خان کے وژن اور نظریے سے وابستہ رہیں گے اور پارٹی کے کارکن کی حیثیت سے اپنی وابستگی جاری رکھیں گے۔
مزید پڑھیں‌:کامیڈین لکی ڈئیر انتقال کر گئے

یہ بھی پڑھیں