لاہور(نیوز ڈیسک)9 مئی 2023 کو جلاؤ گھیراؤ کے 2 مقدمات میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے، لاہورکی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت (اے ٹی سی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو مجرموں کی سزا کے لیے جیل وارنٹ بھی جاری کر دیے، عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو 10 سال قید اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔
عدالت نے اعجاز احمد چوہدری کو 10 سال قید کی سزا اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی، عدالت نے میاں محمودالرشید کو 10 سال قید کی سزا اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔
عدالت نے عمر سرفراز کو 10 سال قید اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی، ملزمان کے خلاف تھانہ شادمان اور تھانہ سرور روڈ میں مقدمات درج تھے۔
عدالت نے گزشتہ روز ملزمان کے خلاف دونوں مقدمات کا فیصلہ سنایا تھا۔
عدالت نے 9 مئی کو راحت بیکری کے باہر گاڑیاں جلانے اور تھانہ شادمان کو آگ لگانے کے مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے شاہ محمود قریشی کو دونوں مقدمات سے بری کردیا تھا۔
مزید پڑھیں:کتنے پاکستانی کن ممالک کی جیل میں قید؟تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش


