سندھ حکومت(sindh government) نے یومِ مزدور کے موقع پر یکم مئی کو عام تعطیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے بعد شہریوں کے لیے طویل ویک اینڈ میسر آنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق یومِ مزدور کے موقع پر یکم مئی بروز جمعہ کو صوبے بھر میں سرکاری طور پر عام تعطیل ہوگی، جس کا نوٹیفکیشن سندھ حکومت کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔
حکم نامے کے مطابق ہفتے میں پانچ دن کام کرنے والے سرکاری ملازمین کو جمعہ، ہفتہ اور اتوار کی مسلسل تین چھٹیاں میسر آئیں گی، جبکہ تعلیمی ادارے بھی اسی شیڈول کے تحت بند رہیں گے۔
تعلیمی اداروں میں جمعہ سے اتوار تک چھٹیاں ہوں گی، جس کے باعث طلبہ اور اساتذہ بھی تین روزہ وقفے سے مستفید ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے بعد نجی دفاتر کے ملازمین کو بھی طویل ویک اینڈ کا فائدہ ہوگا، جس سے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
واضح رہے کہ کابینہ ڈویژن پاکستان پہلے ہی سال 2026 کی تعطیلات کی فہرست میں یومِ مزدور کو شامل کر چکا ہے، جس کے باعث مئی کے آغاز میں ملک بھر میں ایک بھرپور چھٹیوں کا ماحول متوقع ہے۔

