Search
Close this search box.
جمعه ,03 جولائی ,2026ء

لوگ سوشل میڈیا پرنازیباتصاویر تلاش کرتے ہیں، معروف اداکارہ درِفشاں سلیم کا انکشاف

ویب ڈیسک: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم نے انکشاف کیا ہے کہ ڈرامہ سیریل ’عشق مرشد‘ کی کامیابی کے بعد لوگ سوشل میڈیا پر ان کی بے ہودہ تصاویر کی تلاش میں ہیں۔

ان دنوں اپنی حقیقت پسندانہ اداکاری اور خوبصورتی سے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری پر راج کرنے والی خوبصورت اداکارہ درفشاں سلیم کے حالیہ انٹرویو کا ایک مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

درفشاں سلیم کا کہنا تھا کہ کئی لوگوں نے مجھے ایک ہی ویڈیو کئی بار بھیجی اور جب میں نے اسے کھولا تو میں چونک گئی۔ ہو سکتا ہے وہ گفتگو ریکارڈ نہ کی جا رہی ہو جس پر میزبان نے کہا کہ آپ کو ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha)

مزید پڑھیں:  اسلام قبول کرنیوالے کورین گلوکار داؤد کم کا مسجد کی تعمیر کاخواب پورا ہوگیا

میزبان کی بات سننے کے بعد درفشاں سلیم نے کہا کہ کوئی مسئلہ نہیں ہے اور پھر اداکارہ نے کہا کہ میں نے جو ویڈیو دیکھی ہے اس میں ڈرامہ سیریل عشق مرشد کو بہت تلاش کیا جا رہا ہے اور اس ڈرامے کی ہیروئن کے بارے میںسب سے زیادہ سرچ کی گئی درِفشاں سلیم ہاٹ فوٹوز ہیں۔

درفشاں سلیم نے اپنی بے ہودہ تصاویر تلاش کرنے پر کہا کہ مجھے ایسے مردوں کی ذہنیت پر افسوس ہوتا ہے کیونکہ یہاں زیادہ تر مرد انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں اور صرف مرد ہی اداکاراؤں کی بولڈ تصاویر تلاش کرتے ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ دوسری جانب ہمارے معاشرے میں کچھ مرد ایسے بھی ہیں جو ہر عورت کی دل سے عزت کرتے ہیں، جو عورت کی کامیابی کو دل سے قبول کرتے ہیں۔واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’عشق مرشد‘ میں بلال عباس نے دارفشان سلیم کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا، یہ ڈرامہ نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی کافی مقبول ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں