کراچی (نیوزڈیسک)معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کو اغوا کے بعد تاوان وصول کرکے چھوڑ دیا ۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کو چند دن پہلے ایک گینگ نے اغوا کیا۔
اغواکاروں نے خلیل الرحمٰن کو تشدد کا نشانہ بنا کر لاکھوں روپے تاوان لیا اور پھر چھوڑ دیا۔معروف پاکستانی لکھاری خلیل الرحمان قمر کے ساتھ اغوا اور ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا جس کا مقدمہ ان کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق آمنہ نامی خاتون نے خلیل الرحمن قمر کو فون کرکے اپنے گھر بلایا تھا کہ وہ ڈرامہ بنانا چاہتی ہیں اور جب وہ خاتون کے گھر پہنچے تو مسلح افراد نے واردات کی اور اُنہیں اغواء کرلیا۔
خلیل الرحمان قمر نے اغوا کاروں کو بھاری رقم دی جس کے بعد اُنہیں چھوڑ دیا گیا، بعدازاں سندر پولیس نے واقعے کا مقدمہ خلیل الرحمان کے بیان پر درج کرلیا۔ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ملزمان خلیل الرحمان قمر پر تشدد کرتے رہے اور اُنہیں مختلف جگہوں پر گھماتے رہے،
ملزمان نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے رشتے داروں سے پیسے منگوانے کا کہا۔ایف آئی آر میں مزید کہا گیا کہ ملزمان نے خلیل الرحمان قمر سے موبائل، گھڑی، نقدی چھینی اور اے ٹی ایم کارڈ سے اڑھائی لاکھ روپے بھی ٹرانسفر کیے بعدازاں ملزمان آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر خلیل الرحمان قمر کو ویران جگہ پر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
