Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

اکشے کمار کی سنیل شیٹھی اور پاریش راول کے ساتھ تصویر وائرل، ’کیا ہیرا پھیری 3 آنے والی ہے؟‘

ممبئی(شوبز ڈیسک)اکشے کمار کو حال ہی میں اپنی مشہور فلم ہیرا پھیری کے ساتھی اداکاروں سنیل شیٹھی اور پاریش راول کے ساتھ ممبئی کے ہوائی اڈے پر دیکھا گیا۔ تینوں اداکاروں کو ایک ساتھ دیکھ کر شائقین میں چہ مگوئیاں تیز ہو گئیں کہ شاید ہیرا پھیری 3 میں تینوں اداکاروں کی واپسی ہو رہی ہے۔

لیکن بالی ووڈ اداکار سنیل شیٹھی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اکشے کمار اور پاریش راول کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس بار ’ہیرا پھیری‘ نہیں بلکہ کوڈو ایکشن کے لیے نکلے ہیں۔

جیسے ہی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی مداحوں کو ہیرا پھیری فلم کی یاد ستانے لگی اور انہوں نے تینوں کی فلم میں اکھٹی واپسی کی خواہش ظاہر کی، ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ تینوں لیجنڈز ایک ساتھ ہیں جبکہ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ انہیں فلم ہیرا پھیری میں تینوں اداکاروں کی اکھٹی واپسی کا انتظار ہے۔

خیال رہے کہ اس سیریز کی پہلی فلم ’ہیرا پھیری‘ کے نام سے 18 سال قبل 2000 میں ریلیز ہوئی تھی، جس میں اکشے کمار، سنیل شیٹھی اور پاریش راول نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

کامیڈی اور رومانس سے بھرپور اس فلم کی کامیابی کے بعد سیریز کی دوسری فلم ’پھر ہیرا پھیری‘ 6 سال بعد 2006 میں ریلیز کی گئی، جس میں ایک بار پھر اکشے کمار، سنیل شیٹھی اور پاریش راول مرکزی کرداروں میں نظر آئے۔

مزیدپڑھیں:راولپنڈی جانیوالی باراتیوں کی کوسٹر دریا میں گرگئی، 2 افراد جاں بحق ، 21 لاپتہ

یہ بھی پڑھیں