Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

رنبیر کپور کیساتھ متنازع تصاویر پر ماہرہ خان کی پہلی بار لب کشائی

کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے پہلی بار بھارتی اداکار رنبیر کپور کے ساتھ تصاویر وائرل ہونے کے تنازع پر بات کی ہے۔

ماہرہ خان نے حال ہی میں بی بی سی کو خصوصی انٹرویو دیا جہاں اُنہوں نے دوسری شادی سمیت مختلف امور پر دل کھول کر بات کی۔

انہوں نے کہا کہ اداکار رنبیر کپور کے ساتھ سفید مختصر لباس میں تصاویر سامنے آئیں تو بے پناہ ذہنی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا، اس وجہ سے ذاتی زندگی پر بھی گہرا اثر ہوا۔

انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ کبھی پبلکلی اس حوالے سے کچھ نہیں کہا کیونکہ میری پہلی ترجیح میرا بیٹا اور خاندان کی حفاظت تھی، مجھے اپنے کیریئر کی بھی فکر تھی اور اس وقت لگا کہ جیسے اب میرا کیریئر ختم ہوگیا۔

ماہرہ خان کے مطابق وہ مستقبل کے بارے میں خوفزدہ تھیں لیکن برانڈز اور فلاحی اداروں کی حمایت اور تعاون سے ثابت قدم رہنے میں مدد، طاقت اور حوصلہ ملا۔
مزیدپڑھیں:سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی آ گئی

یہ بھی پڑھیں