Search
Close this search box.
جمعه ,26 جون ,2026ء

جیا بچن کا ایسا بیان کہ پورے بھارت میں ہنگامہ برپا ہو گیا

سماج وادی پارٹی کی رکن اور بالی وڈ کی مشہور اداکارہ جیا بچن نے کمبھ میلے کا پانی غلیظ ترین قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ اور بالی وڈ کی مشہور کی اداکارہ جیا بچن کے متنازع بیان نے بھارت میں ایک ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔

حال ہی میں رکن پارلینٹ جیا بچن نے میڈیا کے سامنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دریائے گنگا کا پانی، جہاں مہا کمبھ میلے کے دوران ہزاروں افراد ڈبکی لگا رہے ہیں، انتہائی آلودہ ہے کیونکہ حالیہ بھگدڑ میں ہلاک ہونے والوں کی لاشیں وہیں دریا میں پھینک دی گئی تھیں۔

پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جیا بچن نے کہا کہ ’اس وقت سب سے زیادہ آلودہ پانی کہاں ہے؟ یہ کمبھ میں ہے، کوئی بھی اس پر کوئی وضاحت نہیں دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھگدڑ میں مرنے والوں لاشیں دریا میں پھینکی گئی ہیں جس کی وجہ سے پانی آلودہ ہوا ہے، یہ وہ پانی ہے جس کا استعمال وہاں کے لوگ کر رہے ہیں۔

جیا بچن نے ریاستی حکومت کے اس دعوے کو بھی مسترد کر دیا کہ اس اجتماع میں کروڑوں لوگوں نے شرکت کی ہے اور کہا کہ ’وہ جھوٹ بول رہے ہیں کہ کروڑوں لوگوں نے اس جگہ کا دورہ کیا، اتنی بڑی تعداد میں لوگ کیسے جمع ہوسکتے ہیں؟ وہ جھوٹ بول رہے ہیں۔‘جیا بچن کے اس بیان پر بی جے پی نے اپنا سخت رد عمل ظاہر کیا ہے، بی جے پی ترجمان نے کہا کہ غلط اور جھوٹے بیانات کے ذریعہ سنسنی پھیلانے والی جیا بچن کو گرفتار کیا جانا چاہیے۔ انھوں نے مزید کہا کہ مہاکمبھ عقیدہ اور بھکتی کی بنیاد ہے، اس پر سوال نہیں اٹھایا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں