Search
Close this search box.
جمعه ,26 جون ,2026ء

نورا فتیحی کاسالگرہ کے موقع پر ایسا دلکش اندازکہ سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا

بالی وڈ کی مشہور اداکارہ اور ڈانسر نورا فیتحی نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ایسا دلکش انداز اپنایا کہ سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا۔

ان کے اس شاندار لباس کو عالمی شہرت یافتہ اسٹائلسٹ ماہر جریدی نے ڈیزائن کیا، جو نکّی مناج کے آئیکونک فیشن اسٹائل کے لیے بھی جانے جاتے ہیں۔ نورا ہمیشہ اپنے فیشن اور اسٹائل کے حوالے سے سرخیوں میں رہتی ہیں، لیکن اس بار ان کے جنم دن کے روپ نے سب کو حیران کر دیا۔نورا فیتحی نے ایک سیاہ، فِٹ گاؤن زیب تن کیا، جو چمکدار سیکوئنز سے سجا ہوا تھا اور روشنی میں چمک رہا تھا۔

اپنی سالگرہ پر نورا نے اپنے نئے گانے Snake پر شاندار رقص بھی کیا۔ یہ گانا 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والا ویڈیو بن چکا ہے اور اسپاٹیفائی چارٹ میں 55 ویں پوزیشن حاصل کر چکا ہے۔یہ کامیابی نورا کی عالمی سطح پر فیشن اور میوزک میں مقبولیت کو مزید بڑھا رہی ہے، اور مداحوں کو بے حد متاثر کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں