Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

حرا مانی کو بغیر میک اپ ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑگیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی کو سوشل میڈیا پر بغیر میک اَپ کے ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑگیا۔

حرا مانی نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر اپنی فیملی کی ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں حرا کو بغیر میک اَپ کے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں حرا مانی فیملی کے ساتھ گزرے لمحات کی ویڈیو بناتے جبکہ مانی اسکول کا کام مکمل نہ کرنے پر بیٹے کو ڈانٹتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

اداکارہ کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ایک صارف نے لکھا کہ بغیر میک اَپ کے حرا مانی کی شکل دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ کسی نے مارا پیٹا ہے۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ بغیر میک اَپ کے حرا سے زیادہ مانی اچھا لگ رہا ہے۔ایک صارف نے تو یہاں تک لکھ دیا کہ میں ایسے ہی اپنے آپ کو کم تر سمجھتی رہتی ہوں بغیر میک اَپ کے تو حرا مانی سے زیادہ خوبصورت میں نظر آتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں