Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

نامناسب انداز سے بار بار چھونے پر ڈائریکٹر کو سب کے سامنے تھپڑ ماردیا تھا: پاکستانی اداکارہ سارہ عمیر کا انکشاف

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ سارہ عمیر نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں ایک ہدایتکار نے ڈرامے کے سیٹ پر انہیں بارہا غلط انداز سے ہاتھ لگایا جس پر اسے تھپڑ رسید کردیا تھا۔
نجی ٹی وی کے مطابق حال ہی میں ایک مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ کئی سال پرانی بات ہے جب ہم سندھ کے ایک دور دراز قصبے میں شوٹنگ کررہے تھے کہ وہاں کھانے کے دوران جب ہم میز پر بیٹھے تو اچانک ہدایت کار نے میز کے نیچے سے مجھے ہاتھ لگایا۔
اداکارہ نے کہا کہ میں ہڑبڑا گئی اور سمجھی یہ غلطی سے ہوا ہوگا لیکن پھر بھی میں اس کرسی سے اٹھ کر میز کی دوسری طرف والی کرسی پر جاکر بیٹھ گئی، میز چھوٹی ہونے کے باوجود ہدایت کار نے مجھے دوبارہ ٹیبل کے نیچے سے چھوا جس پر بہت پریشان ہوئی۔
سارہ عمیر نے مزید بتایا کہ مجھے پہلے لگا تھا کہ ہدایتکار سے شاید غلطی سے ہوا ہوگا لیکن جگہ تبدیل کرنے کے باوجود یہی حرکت کی تو یقین ہو گیا کہ یہ جان بوجھ کر کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اگلے روز شوٹنگ کے دوران وہی ہدایت کار تمام اداکاروں کو ہدایات دیتے ہوئے انہیں نامناسب انداز سے چھو رہا تھا، جب اس نے مجھے بھی نامناسب انداز میں چھوا تو میرا غصہ برداشت سے باہر ہو گیا اور سب کے سامنے ہدایت کار کو تھپڑ جڑ دیا، اس کے بعد میں نے اس ڈرامے میں مزید کام کرنے سے انکار کردیا تھا اور وہاں سے چلی گئی تھی۔
مزیدپڑھیں:پاک فضائیہ کو مشقوں کیلئے دعوت نامے۔۔ کون سے ممالک میں نصاب کے طور پر پڑھایا جائے گا؟ پی اے ایف کے دنیا بھر میں چرچے

یہ بھی پڑھیں