Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

ہانیہ عامر کو بولڈ تصاویر شیئر کرنے پر تنقید کا سامنا

کراچی(شوبز ڈیسک)مقبول اداکارہ ہانیہ عامر کو انسٹاگرام پر بولڈ تصاویر شیئر کرنے پر تنقید کا سامنا ہے۔

ہانیہ عامر ایک مشہور پاکستانی اداکارہ ہیں، جن کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 18.6 ملین ہے۔

اداکارہ کے مشہور ڈراموں میں کبھی میں کبھی تم، تتلی، میرے ہمسفر، دل رُبا اور مجھے پیار ہوا تھا شامل ہیں۔

حال ہی میں ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں، جو ان کے بعض مداحوں کو پسند نہیں آئیں اور انہوں نے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

شیئر کی گئی تصاویر میں ہانیہ عامر نے بغیر آستینوں والا زیتون کے سبز رنگ کا آرام دہ لباس پہنا ہوا ہے، جس کے ساتھ انہوں نے براؤن فارمل بلیزر کا انتخاب کیا۔

ان تصاویر میں وہ کیمرے کے سامنے پوز کرتے ہوئے دیکھی جاسکتی ہیں۔

 

تاہم، یہ تصاویر ان کے کچھ فالوورز کو ناگوار گزریں۔ ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اب بوڑھی ہو رہی ہیں۔

 

 

ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ اداکارہ سمجھتی ہیں کہ وہ دلیری کے ذریعے پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں اپنا مقام حاصل کر سکتی ہیں، لیکن ہم بھارت کے لیے ان کی محبت کو نہیں بھولے۔

یہ بھی پڑھیں