کراچی(شوبز ڈیسک) پاکستان ڈارامہ انڈسٹری کی اداکارہ و ماڈل حرا احمد کو ایک فوٹو شوٹ کے دوران منگنی کی پیشکش، اداکارہ اچانک ملنے والے سرپرائز پر حیران ہوگئیں۔
اداکارہ حرا احمد کے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں دلہن بنےفوٹو شوٹ کروا رہی ہیں، اداکارہ فوٹو شوٹ کروانے میں اتنی مگن تھی کہ اپنے منگیتر کے آنے کا احساس تک نہ ہوا، شیئر کی گئیں تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار منگیتر چپکے سے ان کے پیچھے آکر کھڑے ہوجاتے ہیں اور حرا کو آواز دے کر اپنے گھٹنوں پر بیٹھ جاتے ہیں اور ان کو شادی کی پیشکش کرتے ہوئے انگوٹھی آگے بڑھاتے ہیں۔
حرا احمد جو ان سب سے انجان تھی یہ دیکھ کر ششدر رہ گئی اور فوراً جواب میں کہا قبول ہے جس کے بعد ان کے منگیتر نے انہیں انگوٹھی پہنا دی۔
پوسٹ کے کیپشن میں حرا احمد نے لکھا کہ ’صبح اٹھی اور اپنا سُرنیم تبدیل کرنے کا موقع مل گیا۔‘
فینز کی جانب سے حرا احمد کو ملنے والا یہ سرپرائز بے انتہا پسند کیا جا رہا ہے اور انہیں اس بڑی خوشخبری پر مبارک باد بھی دی جا رہی ہے۔
مزیدپڑھیں:وفاقی وزیر ریلوے کی جانب سے عید کا بڑا تحفہ ، پانچ خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان اور کرایوں میں بڑی رعایت
