کراچی(شوبز ڈیسک)اداکارہ و ٹی وی میزبان فضا علی جو اکثر اپنے بیانات کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہتی ہیں ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ چہرے پر نکلنے والے دانوں پر اپنا تھوک لگاتی تھیں جس سے ان کا چہرہ ٹھیک ہو گیا۔
فضا علی نے ایک پروگرام کے دوران کہا کہ ’جب میں میٹرک کیا تو میرے چہرے پر بہت زیادہ دانے ہو گئے تھے جس پر میری والدہ نے کہا کہ صبح اٹھتے ہی نہار منہ اپنے ہاتھ پر تھوک پھینکو اور اسے چہرے کے دانوں پر لگا لو۔ اداکارہ نے کہا کہ میں روزانہ صبح اٹھ کر تھوک چہرے پر لگا لیتی تھی اور اس سے میرے چہرے سے دانے غائب ہو گئے‘۔
فضا علی نے ناظرین کو کہا کہ آپ بھی اس ٹوٹکے کو آزما کر دیکھیے گا جس پر صارفین نے ان پر خوب تنقید کی۔ ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ تھوک کر چاٹنا تو سنا تھا لیکن یہ کیا ہے۔
تھوک کر چاٹنا تو سنا تھا بھئی یہ کیا ہے۔ ۔ pic.twitter.com/1Kf6YkqrRj
— K A M I (@K4mi_i) June 11, 2025
ایک صارف نے لکھا کہ ہندو صبح اٹھ کر گائے یا اپنا پیشاب پیتے ہیں اور فضا علی اپنے چہرے پر تھوک لگاتی ہیں۔
جہاں کئی صارفین فضا علی کو تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے وہیں چند صارفین نے ان سے اتفاق کیا۔ سیما فراز لکھتی ہیں کہ اس ٹوٹکے نے میرے چہرے پر بھی کام کیا، اس ٹوٹکے کا ہمارے خاندان کے ایک بزرگ نے بتایا تھا اور یہ جادو ہے۔
عامر شبیر نے لکھا کہ فضا علی بالکل ٹھیک کہہ رہی ہیں تھوک کسی بھی زخم اور دانوں کے لیے بہت اچھا ہے۔
میاں عبد الماجد نے فضا علی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کی پریش راول ہیں۔
مزیدپڑھیں:نواز شریف، اسحقٰ ڈار اور بلاول بھٹو کا بھارت میں طیارہ حادثے پر اظہار افسوس
