Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

لائبہ خان اور ایمان خان کی ایک دہائی پرانی ویڈیو وائرل

کراچی(شوبز ڈیسک)ابھرتی ہوئی اداکارہ لائبہ خان اور ان کی بہن اداکارہ ایمان خان کی تقریبا ایک دہائی پرانی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

دونوں بہنوں کی ویڈیو فہد مصطفیٰ کے گیم شو ’جیتو پاکستان‘ میں شرکت کی ہے، جس میں انہوں نے والدہ کے ہمراہ شرکت کی تھی۔

وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں لائبہ اور ان کی بہن ایمان خان انتہائی چھوٹی عمر کی دکھائی دیتی ہیں۔

ویڈیو میں لائبہ خان 10 سے 12 سال کی عمر کی بچی دکھائی دیتی ہیں جب کہ ایمان خان چھوٹی بچی کے روپ میں نظر آتی ہیں۔

گیم شو میں دونوں اداکارائیں والدہ ’شگفتہ‘ کے ہمراہ شریک ہوئی تھیں، جہاں ایک سیگمنٹ میں انہوں نے قرعہ اندازی میں موٹر سائیکل بھی جیتی۔

ویڈیو میں لائبہ خان اور ایمان خان نے میزبان فہد مصطفیٰ سے بھی بات کی جب کہ ان کی والدہ بھی فہد مصطفیٰ سے بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

—اسکرین شاٹ</picture دونوں اداکاراؤں کی ایک دہائی پرانی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے اور انہیں طعنے بھی دیے۔زیادہ تر افراد نے نوٹ کیا کہ اب شہرت ملنے اور پیسہ آجانے کے بعد اداکاراؤں کی والدہ نے حجاب کرنا چھوڑ دیا ہے جب کہ ایک دہائی قبل پرانی ویڈیو میں وہ حجاب میں نظر آئیں۔


مزیدپڑھیں:’پہلی بار اتنی تباہی دیکھی‘ ایرانی حملوں نے اسرائیلیوں کو ہلا کر رکھ دیا

یہ بھی پڑھیں