گوجرانوالہ کے کیپری تھیٹر میں اسٹیج پرفارمنس کے دوران معروف اسٹیج اداکارہ سلک جٹ کو پولیس نے اسٹیج سے ہی گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق ماڈل ٹاؤن پولیس گوجرانوالہ نے سلک جٹ کو ایک مقدمے میں ملوث ہونے کے الزام میں حراست میں لیا۔ اداکارہ کو ڈراما کے دوران اچانک اسٹیج پر آ کر گرفتار کیا گیا جس پر تھیٹر میں موجود ناظرین بھی حیران رہ گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سلک جٹ کے خلاف درج مقدمے کی نوعیت اور تفصیلات فی الحال ظاہر نہیں کی جا رہیں تاہم انہیں مزید تفتیش کے لیے متعلقہ تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔
