لدھیانہ (نیوز ڈیسک)پنجاب کے شہر لدھیانہ میں فلم دھورندھر کی شوٹنگ کی ایک ویڈیو میں رنویر سنگھ فریم میں نظر آ رہے ہیں جبکہ پس منظر میں پاکستانی پرچم واضح دکھائی دیتا ہے، اس پر کئی بھارتیوں نے ناراضی کا اظہار کیا۔
فلمیں کبھی حقیقی نہیں ہوتیں اور بھارت میں تو ان دنوں پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ فلموں کا ہی زور چل رہا ہے۔
اب کسی فلم میں پاکستان کی بات ہو تو پاکستان کا جھنڈا دکھایا جانا فلم کے کسی سین کا ایک لازمی حصہ ہوسکتا ہے لیکن بھارتیوں کو یہ بھی پسند نہیں آیا۔
6 جولائی 2025 کو آنے والی فلم ’ دھورندھر‘ کا ایک ٹیزر جاری کیا گیا جس نے فلم بینوں میں جوش بھر دیا،اس فلم کو آدتیہ دھر نے تحریر اور ہدایت دی ہے جو اس سے قبل ’اُڑی، دی سرجیکل اسٹرائیک‘جیسی کامیاب فلم دے چکے ہیں۔
فلم میں رنویر سنگھ کے مرکزی کردار سمیت دیگر اداکاروں کی جھلک نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے , فلم کے سیٹ سے ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں پاکستانی پرچم نظر آ رہا ہے اور یہی چیز کچھ صارفین کو ناگوار گزری ہے۔
فلم دھورندھر کی شوٹنگ پنجاب کے شہر لدھیانہ کے ایک گاؤں ‘کھیڑا’ میں جاری ہے۔
ایک ویڈیو میں رنویر سنگھ فریم میں نظر آ رہے ہیں جبکہ پس منظر میں پاکستانی پرچم واضح دکھائی دیتا ہے، اس پر کئی بھارتیوں نے ناراضی کا اظہار کیا۔
ایک انسٹاگرام صارف نے لکھا کہ پاکستان کا جھنڈا کیوں لگا ہے؟ کس نے اجازت دی؟ یہ شرمناک حرکت ہے۔
ایک اور صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ دلجیت کو تو پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو کاسٹ کرنے پر بائیکاٹ کر رہے تھے، اب کہاں گئے وہ سب؟
فلم ’دھورندھر‘ ایک سچے واقعے پر مبنی ہے اور اس میں بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی پاکستان میں خفیہ مشنز کو پیش کیا گیا ہے۔
ظاہر ہے کہ بھارت پاکستان کے مابین کشیدگی اور سیکورٹی خدشات کے باعث، فلم کی شوٹنگ پاکستان میں ممکن نہیں تھی، اس لیے پنجاب کے گاؤں کھیڑا کو فلم میں پاکستان کے لوکیشن کے طور پر دکھایا جا رہا ہے۔
یہ حقیقت جاننے کے بعد کئی صارفین نے فلم میکرز کی حمایت کی۔
نیٹیزنز نے فلم کے دفاع میں کیا کہا؟
ایک صارف نے واضح کیا کہ جب فلم کی کہانی پاکستان میں سیٹ ہے تو ظاہر ہے، پاکستانی پرچم دکھانا فلم کے پس منظر کو حقیقت سے قریب تر بنانے کا حصہ ہے۔
ایک اور کمنٹ میں کہا گیا کہ پاکستانی اداکاروں کو فلم میں لینا اور پاکستانی پرچم کسی سین کی ڈیمانڈ پر دکھانا ایک جیسی بات نہیں۔
’دھورندھر‘ کا ٹیزر مداحوں کے لیے ایک خوشگوار حیرت ثابت ہوا،رنویر سنگھ کے مرکزی کردار کے ساتھ، فلم کی کاسٹ میں سنجے دت، آر مادھون، اکشے کھنہ، ارجن رامپال شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:یوٹیوبر رجب بٹ کیخلاف ’توہین مذہب کے الزامات‘ کے تحت مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
