Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

سینئر اداکار عذیر عباسی انتقال کر گئے

اسلام آباد( اوصاف نیوز)ٹیلی ویژن کی معروف شخصیت اور سینئر اداکار عذیر عباسی انتقال کر گئے۔

عذیر عباسی ایک ورسٹائل اور باصلاحیت فنکار تھے، جو ڈرامہ سیریل “انتقم” میں راشد بابا کے کردار کے لیے مشہور تھے۔
ان کے دیگر قابل ذکر ڈراموں میں سر راہ، باشو، ہیر رانجھا اور کھلونا شامل ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amna Rasool (@allpakshowbizstarz)

عذیر عباسی کا تعلق ایک فلم اور ٹیلی ویژن گھرانے سے تھا، ان کے بڑے بھائی زبیر عباسی مشہور پروڈیوسر اور ہدایت کار تھے، جب کہ ان کے بھتیجے شمعون عباسی معروف ہدایت کار، مصنف اور ہدایت کار ہیں۔

شمعون عباسی نے اپنے چچا کے انتقال کی افسوسناک خبر سناتے ہوئے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’’میرے پیارے چچا، میرے الہام، میرے دوست، میرے لیڈر آج ہم سے رخصت ہو گئے ہیں، ان کی مغفرت کے لیے سورۃ الفاتحہ کی تلاوت کریں۔

واضح رہے کہ سینئر اداکار 3 روز قبل انتقال کر گئے تھے جب کہ شمعون عباسی نے اپنے چچا کے انتقال کے حوالے سے مزید کوئی اپڈیٹ نہیں کی۔ ان کی موت کی خبر سے ان کے مداحوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔
مزید پڑھیں‌:استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں