لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بورڈ کے خرچ پر آفیشلز کے غیر ضروری دوروں پر پابندی عائد کر دی۔تفصیلات کے مطابق پی سی بی حکام اب بورڈ کے خرچے پر غیر ضروری دورے نہیں کر سکیں گے۔
پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے پی سی بی اافسران کے غیر ضروری دورں پر پابندی نافذ کردی جس کا اطلاق اندرون ملک اور بین الاقوامی سفر پر بھی ہوگا۔اس سے قبل بعض اہلکار اکثر بورڈ کے خرچ پر لاہور سے دوسرے شہروں یا بیرون ملک بھی بغیر کسی ضرورت کے سفر کرتے تھے۔
پی سی بی میں استعفے دیے نہیں لیے جارہے ہیں، اندرونی کہانی سامنے آگئی
ان دوروں پر بورڈ کے اخراجات آئے، بشمول سفر اور رہائش کے اخراجات، نیز الاؤنسز۔ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بعض آفیشلز نے اس طرح کے دوروں کیلئے بہانے ڈھونڈنے کی عادت بنا لی تھی، خاص طور پر ٹیم سیریز کے دوران۔صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے ایکشن لیتے ہوئے ایسے تمام غیر ضروری دوروں پر پابندی عائد کر دی ۔اس فیصلے نے کچھ عہدیداروں کی امیدوں پر پانی پھیر دیا جو ورلڈ کپ میں شرکت کی آڑ میں امریکہ میں سیر و تفریح کے منتظر تھے۔
