Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

بابر اعظم کو دوبارہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا

لاہور (اوصاف نیوز)دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کیلئے قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا،بابراعظم کو قومی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کردیاگیا ،بابر اعظم نے2020سے2023تک قومی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کی تھی۔

شاہین شاہ آفریدی اورنعمان علی کوٹیسٹ اسکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا،فاسٹ بولر حسن علی کو ٹیسٹ اسکواڈ سے باہر کر دیا گیا،سعود شکیل فٹنس کی وجہ سے ٹیسٹ ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے۔
پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ (ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ ٹور 2026)بابر اعظم (کپتان)عامر جمال،عبداللہ فضل،علی عثمان،اذان اویس،امام الحق،خرم شہزاد،محمد عباس،محمد علی،محمد رضوان (وکٹ کیپر)محمد اویس ظفر،محمد غازی غوری (وکٹ کیپر)ساجد خان،سلمان علی آغا


اس موقع پر عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ 16رکنی اسکواڈ ویسٹ انڈیز جائے گا،سعود شکیل کی فٹنس بہتر ہونے میں کچھ وقت لگے گا۔

مصباح الحق کو سلیکشن کمیٹی میں ابھی 6ماہ بھی نہیں ہوئے ،سرفراز احمد کو بھی سلیکشن کمیٹی میں آئے 6ماہ ہوئےہیں،ٹیم کی تیاری کافی بہترہے۔

اب کوشش کی ہے کہ تبدیلی لائی جائے تاکہ ٹیم کے نتائج اچھے ہوں۔

مزید پڑھیں :کیپٹن کرنل شیرخان شہید نشان حیدر کی آج 27 ویں برسی منائی جارہی ہے

یہ بھی پڑھیں