Search
Close this search box.
پیر ,06 جولائی ,2026ء

بابر اعظم کی انگریزی کا مذاق بنانا بھارتی مداح کو مہنگا پڑ گیا

جوہانسبرگ(سپورٹس ڈیسک) جنوبی آفریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے بابر اعظم کی انگریزی کا مذاق بنانے والے بھارتی مداح کو کرارا جواب دیدیا۔

سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز پاکستان ٹٹیم کے کپتان بابر اعظم کے دفاع کیلئے میدان میں آگئے۔

اے بی ڈی ویلیئرز نے اپنے یوٹیوب چینل پر بابر اعظم کو مدعو کیا۔ اس گفتگو میں اے بی ڈی ویلیئرز اور بابر اعظم کے درمیان مختلف موضوعات پر گفتگو ہوئی۔
مزیدپڑھیں :ایف آئی اے کا عمر ایوب، بیرسٹر گوہر خان اور رؤف حسن کو بلاوا آگیا
ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں بھارتی مداح نے بابر اعظم کی انگلش کا مزاق بناتے ہوئے لکھا کہ بابر اعظم کی انگلش پر ڈی ویلیئرز نے مشکل سے اپنی ہنسی روکی ہے۔

اس کمنٹ پر جنوبی آفریقن اسٹار بابر اعظم کے حق میں سامنے آگئے۔

اے بی ڈی ویلیئرز نے مداح کو جواب میں بابر کی انگریزی میری اردو سے بے حد بہتر ہے اور اس کی بیٹنگ بہترین ہے، جوکہ سب زیادہ اہم ہے۔

شائقین سوشل میڈیا پر اے بی ڈی ویلیئرز کے اس عمل کو خوب سراہ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں