Search
Close this search box.
پیر ,06 جولائی ,2026ء

معروف بھارتی کرکٹر دنیش کارتھک کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

نئی دہلی(نیوزڈیسک)معروف بھارتی کرکٹر دنیش کارتھک کا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیش کارتھک نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ وہ نیشنل انڑنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ رہے ہیں 

ٹی 20 ورلڈ کپ ، افتتاحی میچ میں امریکہ نے کینیڈا کو شکست دیدی

انہوں نے کہا کہ میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ ملک کی نمائندگی کرنے کا موقع ملا۔ دنیش کارتھک نے 26 ٹیسٹ، 94 ون ڈے انٹرنیشنل اور 60 ٹی 20 انٹرنیشنل میں بھارتی ٹیم کی نمائندگی کی۔ 26 ٹیسٹ میں ایک سنچری اور 7 نصف سنچری کی بدولت 1025 رنز بنائے، 94 ون ڈے میں کارتھک نے 9 نصف سنچریاں اسکور کیں اور 1752 رنز بنائے۔

دنیش کارتھک نے 60 ٹی 20 انٹرنیشنل میں ایک نصف سنچری کی بدولت 686 رنز بنارکھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں