Search
Close this search box.
پیر ,06 جولائی ,2026ء

ٹی20 ورلڈ کپ سنسنی خیز میچ، نمبیاٹیم نےعمان کو شکست دیدی

برج ٹاؤن (نیوزڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا تیسرا میچ ، نمیبیا کرکٹ ٹیم نے عمان کو سپر اوور میں 11 رنز سے شکست دیکر کامیابی حاصل کرلی ۔ گروپ بی میں شامل دونوں ٹیمیں برج ٹاؤن میں مدمقابل تھیں جہاں نمیبیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔عمان کی ٹیم 109 رنز پر آٓؤٹ ہوگئی جواب میں نمیبیا کی ٹیم بھی 109 رنز بناسکی۔

میچ کا فیصلہ سپراوور میں ہوا ۔نمیبیا نے عمان کو فتح کیلئے 22 رنز کا ہدف دیا۔ عمان کی ٹیم صرف دس رنز بناسکی۔ عمان کے بیٹرز نمیبیا کے بالرز کے سامنے لڑکھڑا گئے اور پوری ٹیم 19.4 اوورز میں 109 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔جس کا نتیجہ سپر اوور میں کارکردگی پر تھا۔ بالآخر نمیبیا نے جیت لیا۔نمیبیا نے سپر اوور میں عمان کو 22 رنز کا ہدف دیا۔

اس ہدف کے تعاقب میں عمان کی ٹیم صرف 10 رنز بنا سکی۔ نمیبیا کے ڈیوڈ ویز نے اہم کردار ادا کیا، انہوں نے سپر اوور میں 13 رنز بنائے اور پھر 10 رنز پر بولنگ کرتے ہوئے ایک وکٹ حاصل کی۔ ویز کی اس شاندار کارکردگی نے نمیبیا کی جیت کو یقینی بنا دیا۔عمان کو پہلے ہی اوور میں بڑا نقصان اٹھانا پڑا، نمیبیا کے ٹرمپلن نے عمدہ بالنگ کرتے ہوئے میچ کی پہلی گیند پر اوپننگ بیٹر کیشپ پرجاپتی اور دوسری گیند پر کپتان عاقب الیاس کو آؤٹ کیا۔

عمان کی جانب سے خالد کائل 34 رنز بناکر نمایاں رہے، ذیشان مقصود 22، آیان خان 15 اور شکیل احمد 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔نمیبیا کے روبن ٹرمپلن نے 4، ڈیوڈ ویزے 3، گرہارڈ ایراسمس نے 2 اور برنارڈ شولز نے ایک وکٹ حاصل کی۔گزشتہ روز ورلڈکپ کے پہلے میچ میں امریکا نے کینیڈا اور دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاپوا نیو گنی کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں