Search
Close this search box.
پیر ,06 جولائی ,2026ء

نیشنل بینک آف پاکستان کی طرف سے دبئی میں الانصاری ایکس چینج کے اشتراک سے لیبر کیمپ ایونٹ کا انعقاد

نیشنل بینک آف پاکستان نے الانصاری ایکس چینج یو اے ای کے اشتراک سے دبئی کے ڈلسکو کیمپ ( القوز) میں لیبر کیمپ ایونٹ کا انعقاد کیا۔

لیبر کیمپ ایونٹ کے انعقاد کا مقصد دبئی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے درمیان این بی پی کے برانڈ سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔

ایونٹ کے دوران این بی پی گروپ چیف، انٹرنیشنل، فنانشل انسٹی ٹیویشن اینڈ ریمیٹنسز ریاض حسین نے قانونی ذرائع ترجیحی طور پراین بی پی کے ذریعہ ترسیلات زر اپنے وطن بھیجوانے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

اس کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔

اس ایونٹ میں گروپ چیف، آئی ایف آر جی ریاض حسین اور ونگ ہیڈ، آر اینڈ این آر پی ڈی، آئی ایف آر جی یوسف صدیقی کے ساتھ الانصاری ہیڈ آفس کی ٹیم نے بھی شرکت کی۔

مزیدپڑھیں:پی سی بی کی مسلسل زیادتیاں،کیا اسامہ میر کو پاکستان چھوڑ دینا چاہیے؟

یہ بھی پڑھیں