Search
Close this search box.
پیر ,06 جولائی ,2026ء

ویمنزکرکٹرکی آپس میں لڑائی،تانیہ ملک کا آفیشلز کو معاملہ دبانے کاحکم

لاہور(حسنین لیاقت)چیئرپرسن ویمنز کرکٹ تانیہ ملک نے ویمنزکرکٹر کے آپس میں گتھم گتھااور لہولہان ہونے کامعاملہ دبانے کا حکم دے دیا۔

 

 

تفصیلات کے مطابق جھگڑا لاہور میں انٹریونیورسٹی چیمپئن شپ کے دوران ہوا ۔

 

جھگڑا نجیہ علوی کی جانب سے عائشہ امجد کو میچ کے دوران گالی دینے پر شروع ہوا۔

 

 

میچ کے اختتام پر نجیہ علوی نے عائشہ امجد سے مارپیٹ شروع کردی۔نجیہ ایشیا کپ کے پلانز میں شامل ہے .

 

 

انتظامیہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کرانے کافیصلہ کیا تاہم چیئرپرسن ویمنز کرکٹ تانیہ ملک نے تمام آفیشلز کو معاملے کو دبانے کا حکم دیدیا۔

 

 

تانیہ ملک نے تمام آفیشلز کو انتباہ جاری کیا کہ خبردار کسی نے اس جھگڑے پر کوئی بات کی ،کرکٹ قوانین میں ہاتھا پائی پر سخت سزا دی جاتی ہے۔

 

 

مزیدپڑھیں:پی سی بی کی مسلسل زیادتیاں،کیا اسامہ میر کو پاکستان چھوڑ دینا چاہیے؟

یہ بھی پڑھیں