Search
Close this search box.
پیر ,06 جولائی ,2026ء

ٹی 20 ورلڈ کپ میں شکست ،پاکستانی کھلاڑیوں کے اعزاز میں گرینڈ ڈنر منسوخ

نیویارک(حسنین لیاقت)ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کا گھیرا تنگ ، نیویارک میں کلب لیول امریکی کرکٹ ٹیم کی جانب سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں ہونیوالا گرینڈ ڈنر منسوخ کردیا ، ذرائع کے مطابق شائقین کرکٹ کی طرف سے سخت ردعمل کے بعد ٹیم کے اعزاز میں منعقدہ ہونیوالا گرینڈ ڈنر منسوخ کردیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق گرینڈ ڈنر میں شائقین کرکٹ کے غصے اور ناراضگی کے باعث گرینڈ ڈنر منسوخ کرنا پڑا ۔۔محمد نواز نامی پاکستانی نوجوان نے لکھا کہ


سوشل میڈیا سابق ٹیوئٹر ایکس پر لکھا کہ امریکہ کی کلب لیول کی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے بے شرم ارکان کو بھلے ہی ذلیل و خوار کیا ہو لیکن وہ آج رات ڈنر پارٹی سے لطف اندوز ہونے جا رہے ہیں۔ انہیں یاد دلانا ضروری ہے کہ وہ اپنی قوم کی نمائندگی کر رہے ہیں اور انہیں جشن منانے کے بجائے میدان میں اپنی کارکردگی کے ذریعے اپنے ملک کا سر فخر سے بلند کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔ ان کے لیے یہ بہت ضروری ہے کہ وہ اپنے کھیل پر کام کریں، کچھ شرم کا مظاہرہ کریں، اور آنے والے میچوں میں مسابقتی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں۔

یہ بھی پڑھیں