لاہور(نیوز ڈیسک)لاہورہائیکورٹ میں اسموگ کے تدراک کے لیے صوبہ بھر میں مارکیٹیں رات آٹھ بجے بند کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدراک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے کہا کہ صوبے میں مارکیٹس اتوارکے روز بند رکھی جائیں۔عدالت نے کہا کہ گاڑیوں کے موٹروے اور رنگ روڈ پرداخلے پرپابندی عائد کی جائے، ٹرک اور ٹریلرکی شہر میں داخلے پر پابندی عائد کی جائے۔عدالت نے کہا کہ ٹرک اورٹریلرسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کا بڑا سبب ہیں، پولیس اہلکار ہیوی ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے تعینات کئے جائیں، ہر سماعت پر حکومت کو سموگ کنٹرول کیلئے اقدامات کا کہتے رہے۔
عدالت نے کہا کہ اصل آلودگی کا باعث ہیوی ٹریفک کا دھوآں چھوڑنا ہے ،بسوں کو50،50ہزارجرمانہ کریں تو کیسےٹھیک نہیں ہونگے، فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر گاڑی سڑک پر گاڑی کیسے جاسکتی ہیں۔
لڑکی کو تیزاب پلانے کا واقعہ، پنجاب وویمن پروٹیکشن کا نوٹس، اہم پیش رفت



